5 اگست، 2021، 11:11 AM

پاکستان کا کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک ہندوستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک ہندوستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک ہندوستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک ہندوستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر عارف علوی نے کہا کہ 2019 کو آج کے دن بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کی، بھارت نے ڈوگرا راج کی زیادتی آج تک جاری رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے، غیر کشمیری عوام کو لاکر کشمیر میں آباد کیا جارہا ہے۔ صدرعلوی  نے مزید کہا کہ کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ کشمیر کی حیثیت بحال یونے تک ہندوستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، بھارت کو بتانا چاہتاہوں کہ ہم کشمیر آزاد کرکے رہیں گے۔

News ID 1907660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha